
تہران: امریکی فوج کی جانب سے زمینی حملے کی قیاس آرائیوں پر ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈر انچیف کے مشیر اعلیٰ بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا۔ جنرل محمد رضا نقدی نے کہا کہ ایران پر حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، زمینی حملے کی باتیں امریکی میڈیا کا پروپیگنڈا ہیں، امریکا نتائج جانتا ہے، اس لیے ایسے اقدام سے گریز کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کی صورت میں بڑی تعداد میں امریکی فوجی گرفتار ہو سکتے ہیں، عراق اور افغان جنگوں پر امریکا نے کھربوں ڈالر خرچ کیے، لیکن امریکا کو آخرکار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتا ہے۔


































