
ریاض: سعودی جنگی طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے خلاف 119 فضائی اور میزائل حملے کیے۔ ان حملوں میں دارالحکومت صنعاء اور صوبوں الجوف، تعز، صعدہ، مآرب، لحج، البیضاء اور اب میں شہری بنیادی ڈھانچے اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، سعودی حملے میں خواتین و بچوں سمیت 19 شہری جانبحق و زخمی ہوئے۔


































