
چمن: چمن میں پاک افغان بارڈر پر سرحدی فورسز کے درمیان جنگ بندی کے بعد صورتحال معمول پر آگئی۔ باب دوستی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت کے لیے بحال ہے اور کسٹم ٹریڈ کی معمول کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ تاہم خوف و ہراس کی فضا ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ افغان فوج نے گذشتہ روز ایک بار پھر شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا۔ شیلنگ سے ایک شہری جاں بحق اور خواتین بچوں سمیت بیس افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔


































