
مونٹریال : اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ کاروباری منافع کے لیے ماحولیاتی نظام سے کھیلنے کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔ مونٹریال میں تقریب سے خطاب میں انتونیو گوتریس نے ان بڑے کاروباری اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو اپنے منافع کے لیے وہ سب کچھ کر رہے ہیں جس سے کائنات کا توازن بگڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری بے قابو اور غیرمساوی معاشی ترقی کی بھوک نے انسانیت کو معدومی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ ہم نیچر کو ایک ٹائلٹ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور ہم ایک پراکسی خودکشی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔


































