
بڑوں کی نوجوانوں کے ساتھ عقلی شفقت
آیت اللہ جوادی آملی:
کسی نے پوچھا: بڑوں کی نوجوانوں کے بارے میں کیا ذمہ داری ہے؟
فرمایا: وَ لْيَرْأَف كبيركم بصغيركم
تم میں سے بڑے، چھوٹوں پر مہربانی اور شفقت سے پیش آئیں
یہ صرف والدین تک محدود نہیں بلکہ معاشرے کے تمام بڑوں پر فرض ہے۔ والدین کی محبت فطری اور عاطفی ہوتی ہے، لیکن کبھی کبھی یہ زیادہ پیار نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس لیے صرف عاطفی محبت کافی نہیں، بلکہ عقل و فہم کے ساتھ شفقت ہونی چاہیے۔
یعنی بڑوں کو چاہیے کہ نوجوانوں کی بھلائی، ترقی اور اصلاح کو سامنے رکھیں، نرمی اور خلوص سے ان کی رہنمائی کریں، اور ان کی غلطیوں سے درگزر کرتے ہوئے انہیں سنواریں۔
اگر شفقت عقلی ہو تو نہ اس میں سختی ہوگی اور نہ ہی بچے کو راہ فرار ملے گی۔


































