
صنعا : جارح سعودی اتحاد نے ایندھن کے حامل یمن کے دو اور بحری جہازوں کو روک لیا اور پیٹرول سے لدے جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ جانے نہیں دیا ہے۔ حالانکہ اقوام متحدہ نے بحری جہازوں کی تلاشی کے بعد انہیں الحدیدہ جانے کی اجازت بھی دی تھی۔ سعودیہ کی جانب سے روکے گئے تیل بردار جہازوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ یمن کی آئل کمپنی کا کہنا ہے کہ بحری جہازوں کو روکنے کی بنا پر یمنی عوام کے لئے بڑھتے ہوئے مسائل و مشکلات کی اصل ذمہ دار سعودی اتحاد کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ بھی ہے جس کی جانب سے اس قسم کی خلاف ورزیوں پر کسی طرح کا ردعمل تک سامنے نہیں آتا۔


































