
میران شاہ: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش حملے میں فوجی جوان سمیت دو افراد شہید اور نو افراد زخمی ہوگئے۔امن دشمنوں نے مرکزی چوک کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد حملے میں پاک فوج کا حوالدار محمد امیر شہید ہوگیا۔ جبکہ ایک شہری بھی نشانہ بنا۔ خود کش دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔


































