
نوشہرہ : خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں انسداد دہشت گردی فورس سے مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں سے اسحلہ کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی مردان ریجن نے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر علاقہ جڑوبہ ضلع نوشہرہ میں کارروائی کی تو دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ دہشت گردوں کا گروہ پشاور، مردان، چارسدہ سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ، پولیس، سیکیورٹی فورسز پر حملہ اور مختلف تھانوں پر ہونے والے دھماکوں میں ملوث تھا جبکہ مارے جانے والے ملزمان بڑی کارروائی کے لیے منصوبہ بندی کررہے تھے۔ دہشتگردوں میں میں سے تین کا تعلق بڈھ بیر کے علاقے جبکہ تجوز خان مردان کا رہائشی تھا جو عرصہ دراز سے افغانستان میں مقیم تھا۔


































