
احمد آباد: ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں ہندو توا عناصر نے ایک اور مسلمان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔مہاراشٹر کے ضلع پیلہار میں 27 سالہ آدم خان پر ہندو توا عناصر نے زیوارات کی چوری کا الزام لگاکر انسانیت سوز تشدد کیا۔ وہ نہتے مسلمان کو ڈنڈے اور لاتوں سے مارتے اور گالیاں بکتے رہے جبکہ کچھ لوگ ویڈیو بناتے رہے۔ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ آدم خان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا وہاں سے گزر رہا تھا جب اچانک ہجوم نے انہیں گھیر لیا اور بہیمانہ تشددکیا۔


































