Sun Nov 22, 2026

ایران سے ایٹمی تعاون جاری رکھیں گے، روس کا اعلان اسرائیل کا امداد تقسیم کرنیوالی گاڑی پر حملہ، 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی مکہ مکرمہ کو یمن سے نہیں سعودی حکمرانوں سے خطرہ ہے، ترجمان یمنی فوج ایران کا بحرین میں امریکی اڈوں پر جوابی حملہ، بھاری نقصان افزودہ یورینیم کے ذخائر کو ایران سے باہر نہیں بھیجا جائے گا، عباس عراقچی ایرانی فوج نے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا قطر نے ایران امریکا ثالثی کی کوششیں پھر شروع کردیں امریکی صدر مایوسی کا شکار، ایران میں حکومت کی تبدیلی غیر اہم قرار بصرہ، پاور پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ، 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی ایران تنازعہ اگلے سال تک جاری رہا تو امریکی فوج کی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے، سینٹکام لبنان میں پیجر حملے، موساد کے سابق سربراہ کیخلاف مقدمہ درج دشمن ایران کو جھکانے کا خواب ہی دیکھتا رہے گا، ایرانی صدر پاکستانی سفیر طاہر اندرابی کی اسرائیلی سفیر سے ملاقات، دفتر خارجہ کی وضاحتیں امریکا ایران کے خلاف دیگر ممالک کو متحد کرنے کی صلاحیت کھو چکا ہے، محمد مخبر عراقی شہر جرف الصخر پر عراقی فوج کا کنٹرول، کتائب حزب اللہ کا انخلاء شروع

روزانہ کی خبریں

امریکی صدر مایوسی کا شکار، ایران میں حکومت کی تبدیلی غیر اہم قرار

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے ایک مستقل معاہدہ چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کی تبدیلی کو زیادہ اہمیت دینے سے گریز کیا۔
فاکس نیوز کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جسے مستقبل کے امریکی صدور بھی ختم نہ کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران کی تاریخ رہی ہے کہ وہ معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں ایسا معاہدہ کروں گا جو مستقل ہوگا، تاکہ اگر چار، 15 یا 20 سال بعد کوئی نااہل امریکی صدر بھی آجائے تو وہ اس معاہدے کو ختم نہ کرسکے۔ان سے پوچھا گیا کہ آیا تنازع ختم ہونے کے بعد ایران کی موجودہ حکومت برقرار رہے گی؟ اس پر ٹرمپ نے کہا کہ دیکھیں، میں نے کبھی ایران کے نظامِ حکومت کو زیادہ اہمیت نہیں دی۔ کچھ لوگوں نے حکومت کی تبدیلی کی بات کی، لیکن آپ وضاحت کریں کہ اس سے کیا مراد ہے، کیونکہ میں پہلے ہی دو حکومتوں کا خاتمہ کرچکا ہوں۔

مزید پڑھیے

Most Popular