
مناما : بحرین میں صیہونی صدر اسحاق ہرزوگ کے دورے اور اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ حزب اختلاف اور جمہوریت کے حامی گروپوں کی اپیل پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ دیراز کے شمال مغربی گاؤں اور سنابس میں لوگوں نے ہرزوگ کی آمد کی مذمت کے لیے ریلی نکالی، شرکا نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطینی کاز ان کا بنیادی مسئلہ رہے گا اور وہ تل ابیب حکومت کے ساتھ معمول کے تعلقات کی کسی بھی صورت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ شرکا نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کو فلسطینیوں کے خلاف جرم قرار دیا۔


































