Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ایک سال کے دوران ضرورت مندوں کی تعداد میں ساڑھے 6 کروڑ کا اضافہ

جنیوا : دنیا بھر میں ایک سال کے دوران ضرور ت مندوں کی تعداد ساڑھے 6کروڑ بڑھ گئی، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا کے 70 ممالک میں ضرورت مندوں کی تعداد 23 کروڑ تک جاپہنچی ہے۔ ان ضرورت مند اور ناتواں لوگوں کی مدد کے لیے ریکارڈ 51.5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ اور شراکت دار تنظیموں کا کہنا ہے کہ اپیل کا حجم رواں سال کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشکلات کے سال کے دوران، اگلے سال زندگی بچانے کے آپریشنز کو فنڈ دینا ضروری تھاجو کہ لاکھوں انتہائی ضرورت مند لوگوں کے لیے امید کی کرن ہیں۔اقوام متحدہ کے مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ ضروریات حیران کن حد تک زیادہ ہیں اور انہوں نے خبردار کیا کہ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ اس سال کی ہنگامی صورتحال 2023 تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ضرورتیں بڑھ رہی ہیں کیونکہ ہم یوکرین میں جنگ، کووڈ-19 اور آب و ہوا کی تبدیل کے اثرات سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اندیشہ ہے کہ 2023 میں ان تمام رجحانات میں اضافہ ہو گا ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ ہمیں امید ہے کہ اگلا سال یکجہتی کا سال ہو گا بالکل اسی طرح جیسے رواں سال مصائب کا سال رہا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular