Fri Oct 09, 2026

ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

واشنگٹن : امریکا نے اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔ اسرائیلی نیوز چینل بارہ کے مطابق امریکی حکام نے رواں ہفتے کے آغاز میں اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر کو بتایا کہ آئندہ تین ہفتوں کے دوران ایران پر حملے کیلئے تیار رہیں۔ رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے امریکی سینٹرل کمانڈ کو ایران کیخلاف دوبارہ وسیع پیمانے پر جنگی کارروائی کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایسی کسی بھی کارروائی کو اسرائیل کے ساتھ مربوط کیا جائے گا اور توقع ہے کہ اسرائیلی فوج بھی اس میں حصہ لے گی۔ رپورٹ کے مطابق دوبارہ جنگ شروع ہونے کی صورت میں اسرائیل کو ستائیس اکتوبر کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرنا پڑ سکتے ہیں۔ اسرائیلی اندازوں کے مطابق ایران اسرائیل پر بڑے پیمانے پر میزائل حملہ بھی کرسکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے کی کوئی مخصوص تاریخ طے نہیں کی گئی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular