
روم: یورپی ممالک میں یوکرینی سفارتخانوں کو ملنے والے خونی پیکٹس اور لیٹر بم نے دہشت پھیلادی۔ نیدرلینڈ، پولینڈ، کروشیا، اٹلی،ہنگری اور آسٹریا میں سفارتخانوں کو ایک درجن سے زائد خونی پیکٹ موصول ہوئے ہیں۔ جبکہ لیٹر بم بھی بھیجے گئے ہیں ۔یوکرینی وزیرخارجہ نے لیٹر ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سفارتخانوں کو لیٹر بم، جعلی بم کے خطوط یا جانوروں کے اعضاپر مشتمل خطوط موصول ہوئے جن میں گائے اور خنزیر کی آنکھیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شروعات اسپین میں سفارت خانے میں دھماکے سے ہوئی۔ لیٹر میں عجیب سی غلاظت موجود تھی جو بم پھٹنے پر ہرطرف پھیل گئی۔ سفارتخانوں کے علاوہ اٹلی ،پولینڈ اور چیک ری پبلک میں قونصل خانوں کو بھی خونی پیکٹس موصول ہوئے ہیں۔


































