Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

بحرین : 11 سال سے قید 74 سالہ شیعہ رہنما حسن مشیمع طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث شہید

مناما :بحرین میں گیارہ سال سے غیر قانونی اسیر 74 سالہ اپوزیشن رہنما حسن مشیمع علاج کی سہولت فراہم نہ کرنے پر شہید ہوگئے۔ حق موومنٹ فار سول لبرٹیز اینڈ ڈیموکریسی کے سیکریٹری جنرل حسن مشیمع اپریل 2011 سے جیل میں قید تھے۔خرابی صحت کے باوجود آل خلیفہ حکومت نے انہیں رہا کرنا تو درکنار علاج کی سہولت تک فراہم نہیں کی۔ اور وہ اسی حالت میں خالق حقیقی سے جاملے۔ حزب اختلاف نے جیل میں بند انسانی حقوق کے کارکنوں اور جمہوریت کے حامیوں کے خلاف سخت اقدامات پر آل خلیفہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔14 یوتھ کولیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ کوئی راز نہیں ہے کہ آل خلیفہ حکومت ممتاز اپوزیشن شخصیت کے خلاف جان بوجھ کر طبی غفلت برت رہی ہے۔ایک بزرگ اور تجربہ کار سیاسی مخالف کو مناسب ادویات اور علاج نہیں ملا ہے حالانکہ وہ دائمی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ جیل حکام نے ان کی صحت کی دیکھ بھال اور مطلوبہ علاج حاصل کرنے کے حق کو نظر انداز کیا ہے۔ انہوں نے اہلخانہ کو بھی ان سے ملنے سے روک دیا ہے۔ اس طرح کے اقدامات جبر کی اس حد کی نشاندہی کرتے ہیں کہ حکومت حزب اختلاف کی شخصیات کے خلاف مشق کر رہی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular