Fri Oct 09, 2026

حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی

روزانہ کی خبریں

حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے پولیس و سیکیورٹی فورسز کے ہفتے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ برسوں میں ملک کی سلامتی کے قیام میں سیکیورٹی فورسز کا نمایاں کردار مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے اور دوسری و تیسری مسلط کردہ جنگوں میں اس کے اثرات مزید واضح ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا۔
ولی امر مسلمین نے کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملے ایرانی پولیس فورس کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے میں ناکام رہے۔ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے پولیس فورس کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداروں سے لے کر صفِ اول کے اہلکاروں تک کو نشانہ بنایا گیا، تاہم اہلکاروں نے سڑکوں اور گاڑیوں میں بھی اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و سلامتی برقرار رکھنے والی فورسز کو ہر لحاظ سے مضبوط بنانا ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے افرادی قوت، ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا فروغ بھی اہم ہے۔ خصوصاً ڈیٹا کے تجزیے میں مصنوعی ذہانت کا ہدفی اور مؤثر استعمال قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کو بہتر بنانے اور فرائض کی انجام دہی کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular