
راولپنڈی : پاکستان میں دہشت گردوں نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں مسلح افراد نے پولیس موبائل وین پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔ دہشت گرد موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ اس سے پہلے شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، جوابی کارورائی میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور عرف سرکئی مارا گیا ہے۔۔ دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔


































