Sun Nov 22, 2026

ایران سے ایٹمی تعاون جاری رکھیں گے، روس کا اعلان اسرائیل کا امداد تقسیم کرنیوالی گاڑی پر حملہ، 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی مکہ مکرمہ کو یمن سے نہیں سعودی حکمرانوں سے خطرہ ہے، ترجمان یمنی فوج ایران کا بحرین میں امریکی اڈوں پر جوابی حملہ، بھاری نقصان افزودہ یورینیم کے ذخائر کو ایران سے باہر نہیں بھیجا جائے گا، عباس عراقچی ایرانی فوج نے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا قطر نے ایران امریکا ثالثی کی کوششیں پھر شروع کردیں امریکی صدر مایوسی کا شکار، ایران میں حکومت کی تبدیلی غیر اہم قرار بصرہ، پاور پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ، 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی ایران تنازعہ اگلے سال تک جاری رہا تو امریکی فوج کی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے، سینٹکام لبنان میں پیجر حملے، موساد کے سابق سربراہ کیخلاف مقدمہ درج دشمن ایران کو جھکانے کا خواب ہی دیکھتا رہے گا، ایرانی صدر پاکستانی سفیر طاہر اندرابی کی اسرائیلی سفیر سے ملاقات، دفتر خارجہ کی وضاحتیں امریکا ایران کے خلاف دیگر ممالک کو متحد کرنے کی صلاحیت کھو چکا ہے، محمد مخبر عراقی شہر جرف الصخر پر عراقی فوج کا کنٹرول، کتائب حزب اللہ کا انخلاء شروع

روزانہ کی خبریں

ایران سے ایٹمی تعاون جاری رکھیں گے، روس کا اعلان

ماسکو: روس کی سرکاری جوہری توانائی کمپنی روس ایٹم کے سربراہ الیکسی لیخاچیف نے کہا ہے کہ ایران میں بوشہر جوہری بجلی گھر کا منصوبہ رواں سال ہونے والے فوجی حملوں کے دوران کڑے امتحان سے گزرا اور یہ کہ ایران اور روس کے تعلقات بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
روسی خبر رساں ادارے ویستی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں لیخاچیف نے بتایا کہ روسی ماہرین کی اکثریت نے ایرانی حکام کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کے بعد بوشہر جوہری بجلی گھر کے مقام سے واپسی اختیار کر لی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن بجلی گھر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے اور انھوں نے اپنے بین الاقوامی رابطوں کے ذریعے اس تنصیب اور وہاں موجود روسی عملے کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے۔ روس ایٹم کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ بوشہر منصوبہ اب بھی کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہے اور یہ کہ بیرونی دباؤ کے باوجود تہران اور ماسکو کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular