برلن : برلن میں قائم یورپی مرکز برائے آئینی و انسانی حقوق (ECCHR) نے سابق موساد سربراہ ڈیوڈ برنیا کے خلاف لبنان میں پیجر حملوں پر فوجداری شکایت درج کر دی ہے، اور جرمنی کے آئندہ دورے کے دوران ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
انسانی حقوق کی اس تنظیم نے ان حملوں پر جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے، جن میں لبنان بھر میں شہری شہید اور زخمی ہوئے تھے، اور دلیل دی ہے کہ یہ بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔


































