
ریاض : چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ سعودی عرب میں 29 ارب ڈالر کے 34 سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔ چین اور سعودی عرب کی کمپنیاں گرین انرجی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی۔ ٹرانسپورٹیشن۔ لاجسٹکس۔ طبی صنعتوں اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں تعاون کریں گے۔ شی جن پنگ نےکہاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی، شراکت داری اور بھائی چارے کا گہرا رشتہ ہے اور فریقین نے افہام و تفہیم اور حمایت کا تبادلہ جاری رکھا ہواہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر پہلے چینی، عرب سربراہی اجلاس اور چین اور خلیج تعاون کونسل کے پہلے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے پر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ چینی صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ طے شدہ مختلف سربراہی اجلاسوں میں شرکت کرنے اور جی سی سی اور عرب رہنماؤں کے ساتھ چین-عرب تعلقات اور چین-خلیج تعلقات کو ایک نئی سطح پر بلند کرنے کے لیے کام کرنے کے منتظر ہیں۔


































