Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی فورسز کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کا مقدمہ دائر

دی ہیگ : الجزیرہ نیٹ ورک نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں اسرائیلی فورسز کے خلاف صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیریں ابو عاقلہ گیارہ مئی کو فلسطین کے شہر جنین میں اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنی تھی۔ اسرائیلی فوج نے ان کی موت کو غیر ارادی قرار دیا تھا۔ الجزیرہ نے اپنی درخواست میں اسرائیلی موقف کو مکمل بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا کہ شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ قتل جان بوجھ کر قتل کیا گیا۔ شواہد میں عینی شاہدین کے بیانات اور متعدد ویڈیوز شامل ہیں۔ ویڈیو فوٹیج سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شیریں اور ان کے ساتھیوں پر اسرائیلی فورسز نے براہ راست فائرنگ کی تھی۔ ابو عاقلہ کی بھانجی نے الجزیرہ کی درخواست کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ شواہد بہت زیادہ واضح ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ آئی سی سی کارروائی کرے گی۔ عرب چینل کے اقدام پر اسرائیلی وزیراعظم یائیر لاپڈ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اسرائیلی فوجیوں سے تحقیقات نہیں کر سکتا نہ ہی کوئی اسرائیل کو اخلاقیات کا درس دے سکتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular