
سری نگر: مقبوضہ جموں وکشمیر میں دوسرے دن بھی ہندوستانی ایجنسی ایس آئی اے نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور کئی صحافیوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس آئی اے نے پیراملٹری فورسز اور پولیس کے ہمراہ سرینگر، بڈگام، بارہمولہ، بانڈی پورہ، شوپیاں، پلوامہ اور کشتواڑ میں چھاپہ مار کارروائی کی۔ کئی صحافیوں کے گھروں اور دفاتر کی تلاشی لی۔ پلوامہ کے علاقے پامپور سے روزنامہ کشمیر ریڈر کے چیف ایڈیٹر حاجی حیات کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔ شوکت موٹا، ثاقب مگلو اور اشفاق ریشی سمیت کئی صحافیوں کو بھی ان کے گھروں سے اٹھالیا گیا۔صحافیوں کے موبائل فون، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے لی گئی۔


































