Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

ایران کو تقسیم کرنے اور خانہ جنگی کو ہوا دینے کی سازش ناکام ہو گئی، وزیر خارجہ

تہران: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران کو تقسیم کرنے اور خانہ جنگی کو ہوا دینے کی سازش ناکام ہو گئی ہے۔ تہران میں نیوز کانفرنس کرتےہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے کہاکہ وزارت داخلہ کو دہشت گردی اورخانہ جنگی کے دستاویزی ثبوت مل گئے ہیں۔انہوں نے بعض مغربی ممالک کے انسانی حقوق کے دعوؤں کومزید مسترد کرتے ہوئے کہاکہ مغرب کی تاریک تاریخ اُسے ایسے دعوے کرنےکی اجازت نہیں دیتی۔ حسین امیرعبداللہیان نے کہاکہ ہمیں امریکا اور یورپ کی ضرورت نہیں ہے جو انسانی حقوق پامال کرنے کی طویل تاریخ رکھتے ہیں اور اقوام اور ممالک کا استحصال کرنے کی سیاہ تاریخ درج کراچکے ہیں۔ ایسے ممالک کو اسلامی جمہوریہ ایران میں انسانی حقوق سے متعلق دعوؤں کا کوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے حالیہ فسادات کے دوران حکمت عملی سے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔ یہ حقیقت کہ 50 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو فسادیوں نے شہید کیا۔ ہزاروں محافظوں کے زخمی ہونے سے سیکیورٹی فورسز کی انسانی حقوق کی پاسداری اور تحمل کا ثبوت ملتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular