جو شخص اپنے درونِ ذات سے علم کا چشمہ جاری نہ کر سکے، وہ مقلّد ہے، اگرچہ اس نے علوم و معارف کا کتنا ہی وسیع ذخیرہ کیوں نہ حاصل کر لیا ہو۔ علم کے بہت سے مسائل یاد کر لینا اور ان کے سرچشمے تک رسائی حاصل کر لینا دو الگ حقیقتیں ہیں۔ ایسا شخص حوضِ آب کی مانند ہے، چشمۂ آب نہیں؛ حوض پانی کو اپنے اندر جمع کرتا ہے، لیکن چشمہ اپنے باطن سے پانی جاری کرتا ہے۔
اسی لیے ارشاد فرمایا گیا ہے کہ تم «يَنَابِيعَ الْعِلْمِ» یعنی علم کے سرچشمے بنو۔
انسان کو محض علوم کا ذخیرہ بن کر نہیں رہنا چاہیے، بلکہ اسے علم کا سرچشمہ بننا چاہیے۔ اور اس مقام تک پہنچنے کا کوئی راستہ نہیں، مگر یہ کہ پہلے علمی قواعد و اصول کو اچھی طرح حاصل کرے، پھر انہیں عقلِ نظری کے مقام سے اٹھا کر عقلِ عملی کے حریم میں لے آئے۔
کیونکہ جب کوئی حقیقت صرف ذہن میں موجود ہو تو وہ علم ہے، لیکن جب وہ انسان کی جان میں راسخ ہو جائے، اس کے باطن سے پیوست ہو جائے اور اس کے وجود کا حصہ بن جائے تو وہ عقیدہ بن جاتی ہے۔
علم کا کمال محض یہ نہیں کہ انسان بہت کچھ جانتا ہو؛ علم کا کمال یہ ہے کہ معلوم حقیقت انسان کے وجود میں اتر جائے۔ جب علم جان سے وابستہ ہو جاتا ہے تو انسان صرف علم کا ناقل نہیں رہتا، بلکہ علم کا سرچشمہ بن جاتا ہے۔
پس فرقِ مقلّد اور صاحبِ معرفت یہ ہے کہ مقلّد دوسروں کے علم سے استفادہ کرتا ہے، لیکن صاحبِ معرفت عقلِ نظری کے حاصل کردہ حقائق کو عقلِ عملی میں راسخ کرکے اپنے باطن سے علم کے چشمے جاری کرتا ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ عبداللہ جوادی آملی مد ظلہ العالی


































