Mon Nov 16, 2026

بحرین، شیخ عیسیٰ قاسم سمیت 64 علمائے کرام کو 15 سال سے عمر قید تک کی سزا ٹرمپ کی قدامت پسند ججوں کی تقرری کی کوششوں کو ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 2 فلسطینی بھائی گرفتار، 4 افراد زخمی امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع عباس عراقچی ای سی او اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم بحرین میں امریکی فضائی دفاعی تنصیب کے ریڈار کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، پاسدارانِ انقلاب غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش، آبنائے ہرمز میں مزید 2 آئل ٹینکرز بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے امریکا گمراہ کن نیا بیانیہ بنا کر غیر قانونی جنگ کے الزام سے بچنا چاہ رہا ہے، اسماعیل بقائی ایران کے خلاف جنگ غلطی تھی، معاہدہ کیلئے ایران کو کچھ نہ کچھ دینا پڑے گا، سابق امریکی وزیرخارجہ بلنکن سعودی عرب میں دو شیعہ نوجوانوں کو سزائے موت دیدی گئی سرجانی ٹاؤن کراچی میں جلوس عزاء پر مقدمہ انتہائی افسوسناک ہے، ایم ڈبلیو ایم امریکا کی مدد کرنے پر خلیجی ممالک کو جواب دہ ہونا چاہیے، ایران ایران سے ڈر کر فوجی اڈہ پر منتقل نہیں ہوا، امریکی وزیر خزانہ

روزانہ کی خبریں

امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار

واشنگٹن: امریکا میں فضائی آپریشن مسلسل تیسرے روز بھی شدید متاثر رہا، جہاں مزید 5 ہزار 200 سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
فضائی ڈیٹا فراہم کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ اویئر کے مطابق ملک بھر میں ایک ہزار 600 سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ 3 ہزار 600 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے جمعے کے روز تکنیکی خرابی کے باعث ملک بھر میں پروازوں کی روانگی روک دی تھی۔
اس فیصلے کے نتیجے میں تقریباً پانچ گھنٹے تک فضائی آپریشن معطل رہا، 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد یہ امریکا میں فضائی سفر کی طویل ترین ملک گیر معطلی تھی۔ حکام کے مطابق آرکنساس کے شہر ایل ڈوراڈو میں ایک راؤٹر کی تبدیلی کے دوران پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی نے ٹیکساس کے شہر امریلو سمیت دیگر فضائی ٹریفک کنٹرول مراکز کے مواصلاتی نظام کو متاثر کیا۔ اس خرابی کے باعث فضائی ٹریفک کا نظام متاثر ہوا اور پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا۔
امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے امید ظاہر کی ہے کہ آج فضائی آپریشن معمول پر آ جائیں گے، تاہم مسلسل تیسرے روز بھی پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے ظاہر ہوتا ہے کہ تکنیکی خرابی کے اثرات بدستور برقرار ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular