Tue Nov 17, 2026

بحرین، شیخ عیسیٰ قاسم سمیت 64 علمائے کرام کو 15 سال سے عمر قید تک کی سزا ٹرمپ کی قدامت پسند ججوں کی تقرری کی کوششوں کو ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 2 فلسطینی بھائی گرفتار، 4 افراد زخمی امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع عباس عراقچی ای سی او اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم بحرین میں امریکی فضائی دفاعی تنصیب کے ریڈار کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، پاسدارانِ انقلاب غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش، آبنائے ہرمز میں مزید 2 آئل ٹینکرز بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے امریکا گمراہ کن نیا بیانیہ بنا کر غیر قانونی جنگ کے الزام سے بچنا چاہ رہا ہے، اسماعیل بقائی ایران کے خلاف جنگ غلطی تھی، معاہدہ کیلئے ایران کو کچھ نہ کچھ دینا پڑے گا، سابق امریکی وزیرخارجہ بلنکن سعودی عرب میں دو شیعہ نوجوانوں کو سزائے موت دیدی گئی سرجانی ٹاؤن کراچی میں جلوس عزاء پر مقدمہ انتہائی افسوسناک ہے، ایم ڈبلیو ایم امریکا کی مدد کرنے پر خلیجی ممالک کو جواب دہ ہونا چاہیے، ایران ایران سے ڈر کر فوجی اڈہ پر منتقل نہیں ہوا، امریکی وزیر خزانہ

روزانہ کی خبریں

امریکا گمراہ کن نیا بیانیہ بنا کر غیر قانونی جنگ کے الزام سے بچنا چاہ رہا ہے، اسماعیل بقائی

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا نیا بیانیہ بنا کر غیر قانونی جنگ سے بری الذمہ ہونا چاہ رہا ہے، 1953 کی بغاوت سے قاسم سلیمانی کے قتل تک، امریکا ایران مخالف اقدامات میں ملوث رہا ہے۔
اسماعیل بقائی نے امریکی حکام کی جانب سے پیش کیے جانے والے ’’نئے گمراہ کن بیانیے‘‘ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ شروع نہیں کی بلکہ تہران نے کسی نہ کسی طرح 1979 کے اسلامی انقلاب کے ذریعے دشمنی کا آغاز کیا تھا۔
تاہم بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تفصیلی بیان میں کہا کہ واشنگٹن اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنی غیر قانونی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ’’انسانی، معاشی اور جغرافیائی سیاسی تباہ کن نتائج‘‘ کی ذمہ داری سے بچنے کے لیے بے چینی سے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔
انھوں نے زور دیا کہ 1979 کا اسلامی انقلاب ایرانی عوام کی ایک جائز جدوجہد تھی، جس کا مقصد کئی دہائیوں کی بیرونی مداخلت کے بعد اپنی خودمختاری، آزادی اور انسانی وقار دوبارہ حاصل کرنا تھا۔ اس بیرونی مداخلت کی تلخ یادوں میں 1953 کی وہ بغاوت بھی شامل ہے جسے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی حمایت حاصل تھی اور جس کے ذریعے ایران کی جمہوری طور پر منتخب حکومت کے سربراہ محمد مصدق کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے لکھا کہ فوجی جارحیت کی ایک واضح تعریف ہے۔ امریکی حکام اس معاملے سے بچنے کے لیے خواہ کتنی ہی بے چینی کیوں نہ دکھائیں، وہ امریکی عوام یا دنیا کے ذہنوں سے اس حقیقت کو نہیں مٹا سکتے کہ امریکا نے 9 ماہ سے بھی کم عرصے میں 2 مرتبہ، سفارتی مذاکرات کے دوران، ایران کے خلاف بلااشتعال جارحیت کا آغاز کیا۔
انھوں نے 28 فروری کو شروع ہونے والی امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی کا حوالہ دیا، جس کے دوران امریکی افواج نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سمیت اعلیٰ ایرانی حکام کو نشانہ بنایا، ایرانی خواتین اور بچوں کو قتل اور زخمی کیا اور شہری آبادی کے لیے اہم بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔
امریکا کا فضائی نظام ایک راؤٹر نے بند کرایا، راؤٹر کس کمپنی کا تھا؟
بقائی نے کہا کہ واشنگٹن اب فوجی اور سیاسی اعتبار سے ایک بند گلی میں پہنچ چکا ہے اور ایک طرف جنگ شروع کرنے کی ذمہ داری سے انکار کر رہا ہے تو دوسری طرف اپنی کارروائیوں کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی کو فتح کے ایک جھوٹے بیانیے کے ذریعے چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکی سیاسی قیادت خود اعلیٰ ترین سطح پر اس بات کا اعتراف کر چکی ہے کہ ایران کے خلاف جنگ اس کی انتخابی شکست کی بنیادی وجہ تھی۔
ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق تنازعے کی گہری تاریخی جڑوں کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی عہدے دار نے امریکا کے معاندانہ اقدامات کی ایک طویل فہرست پیش کی۔ ان میں 1953 کی بغاوت، ایران پر مسلط 8 سالہ جنگ کے دوران صدام حسین کی حکومت کو واشنگٹن کی سیاسی، انٹیلی جنس، فوجی اور مالی معاونت، ایران کے شہریوں اور فوجیوں کے خلاف عراق کے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں ریگن انتظامیہ کی شمولیت، بغداد کو جواب دہ ٹھہرانے کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنا شامل ہیں۔ اپریل 1988 میں صدام حسین کی جارحیت میں امریکی بحریہ کی براہِ راست شرکت، جولائی 1988 میں خلیج فارس کے اوپر ایران ایئر کی پرواز 655 کو مار گرانا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 290 افراد ہلاک ہو گئے تھے، ایرانی عوام کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے عائد کی جانے والی وسیع اقتصادی پابندیاں، جوہری معاہدے (JCPOA) سے یک طرفہ دست برداری اور ’’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ کی مہم کی بحالی، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے کمانڈر قاسم سلیمانی کا قتل اور اس نوعیت کی متعدد دیگر مداخلتیں بھی ان میں شامل ہیں۔
بقائی نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا ’’امریکا وقت کو پیچھے لے جا کر یا جنگ کے مفہوم کی نئی تشریح کر کے 28 فروری 2026 کو ایران کے خلاف اپنی مرضی سے غیر قانونی جنگ شروع کرنے کے فیصلے کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتا۔ امریکا ایرانی قوم کے خلاف تاریخی دشمنی کا محرک بھی رہا ہے اور ایران کے خلاف فوجی جارحیت کا آغاز کرنے والا بھی۔‘‘

مزید پڑھیے

Most Popular