Mon Nov 16, 2026

بحرین، شیخ عیسیٰ قاسم سمیت 64 علمائے کرام کو 15 سال سے عمر قید تک کی سزا ٹرمپ کی قدامت پسند ججوں کی تقرری کی کوششوں کو ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 2 فلسطینی بھائی گرفتار، 4 افراد زخمی امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع عباس عراقچی ای سی او اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم بحرین میں امریکی فضائی دفاعی تنصیب کے ریڈار کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، پاسدارانِ انقلاب غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش، آبنائے ہرمز میں مزید 2 آئل ٹینکرز بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے امریکا گمراہ کن نیا بیانیہ بنا کر غیر قانونی جنگ کے الزام سے بچنا چاہ رہا ہے، اسماعیل بقائی ایران کے خلاف جنگ غلطی تھی، معاہدہ کیلئے ایران کو کچھ نہ کچھ دینا پڑے گا، سابق امریکی وزیرخارجہ بلنکن سعودی عرب میں دو شیعہ نوجوانوں کو سزائے موت دیدی گئی سرجانی ٹاؤن کراچی میں جلوس عزاء پر مقدمہ انتہائی افسوسناک ہے، ایم ڈبلیو ایم امریکا کی مدد کرنے پر خلیجی ممالک کو جواب دہ ہونا چاہیے، ایران ایران سے ڈر کر فوجی اڈہ پر منتقل نہیں ہوا، امریکی وزیر خزانہ

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ کی قدامت پسند ججوں کی تقرری کی کوششوں کو ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ڈیموکریٹس کے سینیٹ کا کنٹرول سنبھالنے سے قبل زیادہ سے زیادہ قدامت پسند جج تعینات کرنے کی کوششوں کو اپنی ہی جماعت ریپبلکن کے بعض سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت کے دوران اب تک 57 ججوں کی تقرریوں کی سینیٹ سے منظوری دی جا چکی ہے، ان تقرریوں کے ذریعے صدر ٹرمپ امریکی عدالتی نظام میں قدامت پسند نظریات کے اثرات طویل عرصے تک برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تاہم اب بعض ریپبلکن سینیٹرز نے اپنی ریاستوں کیلئے نامزد کیے گئے تین ججوں کی تقرری روک دی ہے یا ان کی حمایت سے انکار کر دیا ہے، اس مخالفت کے باعث ٹرمپ انتظامیہ کی عدالتی تقرریوں کی کوششوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
امریکی سینیٹ کی روایتی پالیسی کے تحت کسی ریاست میں وفاقی جج کی خالی نشست پر تقرری کیلئے متعلقہ ریاست کے سینیٹرز کی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے۔ ریاستی سینیٹرز کو نامزدگی کی حمایت یا مخالفت کا اختیار حاصل ہوتا ہے اور وہ اپنے تحفظات کا اظہار کرکے کسی امیدوار کی تقرری کی راہ میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular