Tue Nov 17, 2026

بحرین، شیخ عیسیٰ قاسم سمیت 64 علمائے کرام کو 15 سال سے عمر قید تک کی سزا ٹرمپ کی قدامت پسند ججوں کی تقرری کی کوششوں کو ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 2 فلسطینی بھائی گرفتار، 4 افراد زخمی امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع عباس عراقچی ای سی او اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم بحرین میں امریکی فضائی دفاعی تنصیب کے ریڈار کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، پاسدارانِ انقلاب غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش، آبنائے ہرمز میں مزید 2 آئل ٹینکرز بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے امریکا گمراہ کن نیا بیانیہ بنا کر غیر قانونی جنگ کے الزام سے بچنا چاہ رہا ہے، اسماعیل بقائی ایران کے خلاف جنگ غلطی تھی، معاہدہ کیلئے ایران کو کچھ نہ کچھ دینا پڑے گا، سابق امریکی وزیرخارجہ بلنکن سعودی عرب میں دو شیعہ نوجوانوں کو سزائے موت دیدی گئی سرجانی ٹاؤن کراچی میں جلوس عزاء پر مقدمہ انتہائی افسوسناک ہے، ایم ڈبلیو ایم امریکا کی مدد کرنے پر خلیجی ممالک کو جواب دہ ہونا چاہیے، ایران ایران سے ڈر کر فوجی اڈہ پر منتقل نہیں ہوا، امریکی وزیر خزانہ

روزانہ کی خبریں

سرجانی ٹاؤن کراچی میں جلوس عزاء پر مقدمہ انتہائی افسوسناک ہے، ایم ڈبلیو ایم

کراچی : مجلس وحدت مسلمین نے کہا ہے کہ سرجانی ٹاؤن کراچی میں ایامِ فاطمیہ (س) کے پرامن جلوس عزا پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، انہوں نے کہاکہ مجلسِ اور جلوس عزا کو دہشت گردی سے جوڑنا ملت جعفریہ کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے، شیعہ علمائے کرام اور تنظیموں نے الٹی میٹم دیا کہ 48 گھنٹوں میں
عزاداروں پر درج دہشت گردی کی ایف آئی آر واپس لی جائے ایف آئی آر واپس نہ لینے پر وزیراعلی ہاؤس پر احتجاج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سرجانی ٹاؤن میں ایامِ فاطمیہ کے جلوس عزاء کے منتظمین مولانا مظہر عباس زیدی سمیت گیارہ مومنین کے خلاف تھانہ سرجانی ٹاؤن کراچی میں FIR درج کی گئی ہے۔ جلوس عزاء یکم جمادی الثانی مسجد و امام بارگاہ امیر المومنین ع سیکٹر 5 ڈی سے برآمد ہوا اور امام بارگاہ امام حسن عسکری ع سیکٹر 7 اے پر اختتام پذیر ہوا، جس میں بزاروں مومنین و مومنات اور بچوں نے بھرپور شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular