Thu Nov 05, 2026

ٹرمپ کو اپنی پالیسیوں اور اقدامات پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے، برنی سینڈر ایرانی قوم نے ٹرمپ کو سیاسی شکست سے دوچار کر دیا، محسن رضائی امریکا میں تبدیلی سے ایران کیخلاف موقف تبدیل نہیں ہوگا، ولی امر مسلمین ایران جنگ ری پبلکن پارٹی کی شکست کی وجہ بنی، امریکی نائب صدر نے بھی مان لیا آبنائے ہرمز کی بندش سے یورپ کو 127 ارب یورو کا نقصان پہنچا ہے، صدر یورپی کمیشن یمنی فوج کا ایک بار پھر ریاض ایئرپورٹ پر میزائل حملہ ایران پر حملے کے نتائج ماضی سے زیادہ سنگین ہوں گے، اسماعیل بقائی امریکا میں تاریخ رقم، عبدل السید پہلے مسلم سینیٹر منتخب ٹرمپ بدترین صدر اور تاریخ کی کرپٹ ترین انتظامیہ ہے، چک شومر غزہ کے بچوں کے ڈاکٹر آدم حموی رکن کانگریس منتخب امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ ایران جنگ کی وجہ سے شکست ہوئی، جنونی ٹرمپ نے مان لیا ٹرمپ کی جماعت ری پبلکنز کو تاریخی شکست، کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ڈیموکریٹس کو برتری حاصل امریکی جواب ناقابل قبول، شرائط پوری ہونے تک ہرمز نہیں کھلے گی، محسن رضائی بحرین میں درجنوں آئمہ مساجد گرفتار

روزانہ کی خبریں

امریکا میں تبدیلی سے ایران کیخلاف موقف تبدیل نہیں ہوگا، ولی امر مسلمین

تہران :ولی امر مسلمین آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہےکہ جو لوگ امریکی سیاست میں تبدیلی سے ایران کے خلاف امریکی تسلط پسندانہ نظام کے رویے میں تبدیلی کی ذرا سی بھی امید رکھتے ہیں یا وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ امریکہ کو مراعات دے کر اسے ایرانی قوم کے خلاف دشمنی سے باز رکھا جا سکتا ہے وہ سخت غلطی پر ہیں۔
1979 میں تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضے کی برسی کے موقع پر تفصیلی بیان میں آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای ان توقعات کو ان عظیم کامیابیوں کی نفی قرار دیا جو ایرانی عوام نے خدا پر توکل، استقامت اور جدوجہد کے ذریعے حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیطانِ بزرگ کی اصل خواہش یہ ہے کہ ایرانی قوم غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے۔ انہوں نے کہا کہ تسلط پسند دشمن کے سامنے ذرا سا بھی جھکاؤ یا کمزوری دکھانا، اس عظیم سرمائے کو ضائع کر دے گا جو شہداء کے خون اور قوم کے تمام طبقات کی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے۔ اس سے متکبر دشمن مزید ناجائز مطالبات کرنے اور جارحیت و جنگ جیسے اقدامات اٹھانے کے لیے اور بھی زیادہ جری ہو جائے گا۔
ولی امر مسلمین نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے دوبارہ ایران کے خلاف کوئی جارحانہ کارروائی کی تو تہران کا جواب کہیں زیادہ شدید ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ خطے میں امریکی اڈوں کو تباہ کرنا اور آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا ایران کی اُس مہم کا حصہ تھا جس کا مقصد امریکی بالادستی کو چیلنج کرنا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اپنی بالادستی کے خاتمے کو ابھی دور سمجھتا ہے، جبکہ ہم اسے بہت قریب دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانیوں پر امریکی مظالم کی شروعات 70 سال پہلے ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش سے ہوئی، تاکہ وہ ایران کے قومی وسائل اور دولت، خاص طور پر اس کے تیل کو لوٹ سکے، اس کے بعد کی دہائیاں بھی ایرانی عوام کے مال و دولت کو بےدردی سے لوٹنے کی امریکی کوششوں سے بھری پڑی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular