تہران : ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے امریکا کی تازہ ترین سفارتی کوششوں کو مسترد کردیا۔ محسن رضائی نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے خط کے جواب میں کہا کہ ایران کے جائز مطالبات کے حوالے سے امریکا کا جواب غیر تسلی بخش ہے۔ جنرل رضائی نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک دوبارہ نہیں کھولی جائے گی جب تک واشنگٹن تہران کی شرائط پوری نہیں کرتا۔ ایران کے حقوق اور مطالبات کے حوالے سے امریکہ کا جواب قابلِ اطمینان نہیں تھا۔ امریکہ کو ایران کی سات شرائط کا مکمل اور واضح جواب دینا ہوگا اور ان پر عمل بھی کرنا ہوگا۔ صرف اسی صورت میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولی جائے گی۔


































