تہران: پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے کی کوشش کرنے والے تین آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ان میں دھماکے ہوئے اور آگ لگ گئی۔ بیان کے مطابق آئل ٹینکروں نے اپنے نیویگیشن اور شناختی نظام بند کر رکھے تھے اور غیر مجاز راستوں سے آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کی۔ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی قواعد و ضوابط سے تمام بحری جہازوں کو ریڈیو پیغامات اور سرکاری نوٹس کے ذریعے بارہا آگاہ کیا جا چکا ہے۔


































