واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے لیے سالانہ چار ارب ڈالر کی امداد روکنے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے جس کے تحت امریکا رواں سال کے اختتام پر اسرائیل کو دی جانے والی چار ارب ڈالر کی سالانہ فنڈنگ بند کر دے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو اب اس فنڈنگ کی مزید ضرورت نہیں رہی اور یہ کہ کچھ ڈیموکریٹس اور بائیں بازو کے سیاست دان اسرائیل کو دی جانے والی امریکی مالی امداد کو ریپبلکنز پر تنقید کرنے کے لیے سیاسی حربے کے طور پر استعمال کررہے تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اب ہم تب ہی ان کی مدد کریں گے جب انہیں ضرورت ہوگی۔


































