
تہران : پاسدارانِ انقلاب فورس کے شعبۂ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر غیر مجاز راستے سے گزر رہے تھے، جہاں وہ سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے اور دھماکوں کا شکار ہو گئے۔ بیان کے مطابق ان میں سے ایک جہاز ایک بہت بڑا آئل ٹینکر تھا، جو شدید دھماکے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا اور جل رہا ہے۔ سپاہ پاسداران کا کہنا ہے کہ ان جہازوں نے اپنے نیویگیشن اور شناختی نظام بند کر رکھے تھے اور وہ ’خفیہ طور پر‘ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔


































