
برلن : جرمنی میں ایک بار پھر ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آگئے، فرینکفرٹ، برلن، کولون ہمبرگ سمیت 34 شہروں میں مظاہرین اسکولوں کے لیے ناکافی فنڈنگ، بڑھتے ہوئے اخراجات، سرکاری اخراجات میں کٹوتیوں اور لازمی فوجی خدمات کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، فرینکفرٹ میں مشتعل مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کے دوران کئی دکانیں لوٹ لیں۔ اس دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، برلن، کولون اور ہیمبرک میں بھی تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن استعمال کیں جن مظاہرین نے ہنگامی امدادی کارکنوں کو آتش بازی کے سامان، پتھروں اور بوتلوں سے نشانہ بنایا۔

































