
واشنگٹن؛ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے ایم ایس ناؤ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے خلیجی عرب اتحادیوں کو ممکنہ فوجی کارروائی سے آگاہ کردیا ہے۔ رپورٹ میں تین سینئر خلیجی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چار نومبر سے ایران کے خلاف مختصر مگر شدید حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب امریکی اتحادی ممالک نے ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے ممکنہ فوجی منصوبوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں۔

































