
تہران : ایران کے سابق اعلیٰ عدالتی عہدیدار محمد جواد لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران جوہری بم بنانے کا فیصلہ کرلے تو اس کے لیے یہ انتہائی آسان ہوگا اور اسے امریکا سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم جوہری بم بنانا چاہیں تو یہ ہمارے لیے بچوں کا کھلونا بنانے جیسا ہوگا۔ خبر رساں ادارے فارس کے مطابق محمد جواد لاریجانی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران کی جوہری صنعت پاکستان، بھارت اور اسرائیل کی جوہری صنعتوں سے زیادہ ترقی یافتہ ہے۔

































