Fri Oct 30, 2026

امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی فوجی نیٹ ورک سرگرم، اربوں ڈالر کے سازو سامان کی درآمد پوسٹ سے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کرنے والے ٹرمپ کا سوشل میڈیا پوسٹس تک فوری رسائی فروخت کرنے کا فیصلہ بھارت میں گائے ذبح کرنے پر 3 مسلمانوں کو عمر قید کی سزا ایران کی شرائط پر اتفاق کے بغیر مذاکرات میں کوئی پیش رفت ممکن نہیں، قالیباف اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد آگے، اکثریت سے محروم ایرانی حکام نے اسرائیل نواز نیٹ ورک کے 5 اراکین گرفتار کرلئے آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا امید ہے کہ اسرائیل میں نئی حکومت امن مذاکرات شروع کرے گی، فلسطینی صدر شوق سے ایران نہیں جاتا وزیراعظم نے خصوصی ذمہ داری دے رکھی ہے، محسن نقوی ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور ڈرون مار گرایا ایران کی جانب سے سفارت کاری کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، عراقچی امریکا نے اقوام متحدہ کی نمائندہ فرانسسکا البانیز کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا نوجوان ترقی کی بلندیوں تک پہنچنے کے لیے خود کو علم اور ایمان کے ہتھیاروں سے لیس کریں، ولی امر مسلمین ایران امریکا معاہدہ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں کمی کا سبب بن سکتا ہے، سربراہ حزب اللہ عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے

روزانہ کی خبریں

امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی فوجی نیٹ ورک سرگرم، اربوں ڈالر کے سازو سامان کی درآمد

تہران: امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایران کا خفیہ فوجی نیٹ ورک سرگرم ہے، اربوں ڈالر کا سازوسامان درآمد کرنے کا انکشاف ۔ رائٹرز کے مطابق ایران نے 5 ہزار سے زائد خفیہ فوجی اداروں پر مشتمل وسیع نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے جس کے ذریعے جنوری 2025 سے جون 2026 تک کم از کم 2 ارب ڈالر مالیت کا فوجی سازوسامان، میزائل و ڈرون کے پرزے اور بھاری ٹرک درآمد کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ نیٹ ورک امریکی پابندیوں اور بحری ناکہ بندی کے باوجود زمینی، سمندری اور فضائی راستوں سے ایران کو اہم فوجی سامان پہنچاتا رہا۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی وزارت دفاع سے منسلک یہ ادارے بظاہر الگ الگ ناموں سے کام کرتے ہیں، تاہم ان کے پتے تہران میں وزارتِ دفاع کے مرکزی پتے سے منسلک ہیں، ان میں سے متعدد اداروں کے روابط پاسداران انقلاب اور ایران کے میزائل و ڈرون پروگرام سے بھی سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 97 فیصد زیر جائزہ درآمدی لین دین میں رقم سرحد پار منتقل کرنے کے بجائے بیرون ملک موجود قابل اعتماد درمیانی افراد کے ذریعے ادائیگیاں کی گئیں۔
اس طریقہ کار سے ایرانی فوجی ادارے بین الاقوامی مالیاتی نگرانی اور پابندیوں سے بچنے میں کامیاب رہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نیٹ ورک ایران کو اپنے میزائلوں اور ڈرونز کے ذخائر دوبارہ بھرنے اور فوجی پیداواری صلاحیت برقرار رکھنے میں مدد دے رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular