Fri Oct 30, 2026

ایران کی شرائط پر اتفاق کے بغیر مذاکرات میں کوئی پیش رفت ممکن نہیں، قالیباف اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد آگے، اکثریت سے محروم ایرانی حکام نے اسرائیل نواز نیٹ ورک کے 5 اراکین گرفتار کرلئے آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا امید ہے کہ اسرائیل میں نئی حکومت امن مذاکرات شروع کرے گی، فلسطینی صدر شوق سے ایران نہیں جاتا وزیراعظم نے خصوصی ذمہ داری دے رکھی ہے، محسن نقوی ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور ڈرون مار گرایا ایران کی جانب سے سفارت کاری کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، عراقچی امریکا نے اقوام متحدہ کی نمائندہ فرانسسکا البانیز کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا نوجوان ترقی کی بلندیوں تک پہنچنے کے لیے خود کو علم اور ایمان کے ہتھیاروں سے لیس کریں، ولی امر مسلمین ایران امریکا معاہدہ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں کمی کا سبب بن سکتا ہے، سربراہ حزب اللہ عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے ایران نے قطری ثالثوں کے نئے مسودہ کو ناقابل قبول قرار دے دیا اسرائیلی الیکشن، نیتن یاہو اور اپوزیشن اتحاد اکثریت حاصل کرنے میں ناکام عراق: ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہ کی بندش پر احتجاج، حکومت سے فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ

روزانہ کی خبریں

آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

تہران : ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ہے، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی اور اسے شدید نقصان پہنچا۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کے مشرق میں ایک ممنوعہ اور غیر محفوظ علاقے سے گزر رہا تھا جب وہ اس بارودی سرنگ کی زد میں آیا۔
ایرانی بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز ان تمام خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے لیے مکمل بند ہے جو امریکی صدر کے جھوٹے دعوؤں سے پرُامید ہو کر بغیر کسی باہمی ہم آہنگی کے ممنوعہ اور غیر محفوظ علاقوں سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular