Thu Oct 08, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

شام میں فوجی کارروائی، ترکی نے روس سے مدد مانگ لی

انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے روس سے شام کے شمالی علاقے میں کارروائی کے لیے مدد طلب کی ہے اور وہاں باہمی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترکی شمالی شام میں کرد ملیشیاؤں کے خلاف ایک اور زمینی آپریشن کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ اردوان نے انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے باہمی فیصلے کرنے کے لیے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے حمایت مانگی ہے اور ہو سکتا ہے کہ شمالی شام میں ہم ملکر اقدامات کریں۔اس سے پہلے انہوں نے روسی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ ترک سرحد سے کم از کم 30 کلو میٹر تک کرد جنگجوؤں کا صفایا کرنا ضروری اور ترجیح ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular