
غزہ : حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد الضیف نے صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین سے صیہونیوں کا صفایا کرنے میں دیر نہیں لگے گی۔ حماس کے قیام کی 35 ویں سالگرہ پر فلسطینی عوام کے نام پیغام میں محمد الضیف نے کہاکہ تم غیر ملکی جو ہماری سرزمین پر موجود ہو، تمہارے بانی، اپنی شیطنت اور شرارت کے عروج پر ہیں۔ صیہونی سوچ ہماری قوم کو ختم نہیں کر سکتی اور ہماری شناخت کو مٹا نہیں سکتی تم آج بہت کمزور اور بہت بزدل ہو، تم اپنے باپ دادا کی ناکامی میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ تمہارا کام تمام ہے، تمہارے وجود کی تباہی اور اپنی سرزمین سے تمہیں جھاڑو دیں گے، ہمارا مال غنیمت، ہمارے رب کا وعدہ ہے جو انشاء اللہ جلد عملی ہوگا۔


































