
کیف : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کی جانب سے شدید حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خبردار کیا کہ بحران ابھی ٹلا نہیں ہے یوکرینی افواج اور شہریوں کو نئے حملوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ جب تک ان کے پاس میزائل ہیں۔ بدقسمتی سے وہ سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ دشمن نئے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ آنے والا ہفتے گذرے ہوئے ہفتوں سے زیادہ مشکل ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے حملوں کیلئے ہمای فوج اور عوام دونوں تیار ہورہے ہیں۔ ادھر خیرسون اور ڈونیٹسک میں تازہ حملوں میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ علاقائی رہنماؤں کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران روس نے کئی مقامات کو گولہ باری کا نشانہ بنایا۔


































