
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس کا دورہ ہماری امیدوں سے زیادہ کامیاب رہا، روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر خام تیل اور ڈیزل فراہم کرے گا۔ماسکو کے دورے سے واپسی پر مصدق ملک نے کہا کہ سرکاری ایل این جی کے معاہدوں اور بعض روسی کمپنیوں سے ایل این جی کے حصول کے لیے بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ توانائی معاہدوں پر پیشرفت کے لیے روس کا سرکاری وفد جنوری کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ روس کی طرف سے پاکستان کو ڈیزل بھی رعایتی نرخوں پر فراہم کیا جائے گا اور اتنے ہی ڈسکاؤنٹ پر تیل و گیس ملے گا جتنا ڈسکاؤنٹ دنیا میں کسی کو بھی مل رہا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ایران نے انسانی بنیادوں پر 20 لاکھ پائونڈ کی ایل پی جی دینے کا اعلان کیا ہے جس پر بات چیت مکمل ہو گئی ہے۔


































