
تل ابیب: سینیئر صیہونی کمانڈر نے فلسطینیوں کی کارروائیاں روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ صیہونی کمانڈر آویو کوخاوی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز مغربی کنارے سے ہونے والی ہر کارروائی کو نہیں روک سکتی اس کے باوجود رواں سال 400 یقینی حملوں کو ناکام بنایا گیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ فلسطینی انتظامیہ کی کارروائیوں کو روکنے کی صلاحیت اور ارادے میں کمی آئی ہے، مغربی کنارے میں تنازعات کے دوران غزہ کی صورت حال زیادہ غیر مستحکم ہو سکتی تھی۔ صیہونی کمانڈر نے شام کی سرزمین پر دہشت گردانہ حملے کا اعتراف کیا اور کہا کہ 8 نومبر کو عراق سے شام میں داخل ہونے والی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ اسرائیلی حکومت کا کام تھا۔


































