
ڈیرہ اسماعیل خان : ملی پلیٹ فارم کی مجلس اعلیٰ کے اہم ترین رکن اور جامعہ علمیہ باب النجف جامعہ فاطمیہ للبنات جاڑا ڈیرہ اسماعیل خان کے مہتمم اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ غلام حسن نجفی جاڑا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے علامہ غلام حسن نجفی جاڑا کی وفات پر سوگوار خانوادہ کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چہاردہ معصومین علیہم السلام کے صدقے میں علامہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جوارِ حضرات معصومین علیہم السلام میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خانوادہ کو صبر کے ساتھ یہ صدمہ سہنے کی ہمت عطا فرمائے۔


































