تہران : ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) سے علیحدگی کے بارے میں اب تک کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اب تک جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کا رکن ہے اور جب تک وہ اس معاہدے کا حصہ ہے، اس میں شامل ذمہ داریوں کی پابندی کرتا رہے گا۔

































