
اسلام آباد: گذشتہ ماہ 81 لاپتہ افراد گھر پہنچے اور مزید 98 لاپتہ ہوگئے۔ لاپتہ افراد کمیشن نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی، رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 9133 افراد کے لاپتہ ہونے کی شکایات ملیں، جن میں سے 5574 افراد کا سراغ لگایا ہے۔ کمیشن کی کوششوں سے 3743 افراد گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نومبر میں 81 افراد گھروں کو پہنچ گئے۔ جبکہ 98 نئے کیسز موصول ہوئے اور 101 نمٹائے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 974 لاپتہ افراد حراستی مراکز اور 616 جیلوں میں ہیں۔ 241 لاپتہ افراد کی لاشیں ملیں۔ 6926 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں۔ 30 نومبر تک لاپتہ افراد کے2207 مقدمات زیر التوا ہیں۔


































