
دہلی : ہندوستان میں مسلم خواتین کو آن لائن نیلامی کیلئے پیش کرنے والے ملزم پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے سلی ڈیل کیس کے مرکزی ملزم اومکاریشور ٹھاکر کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ ملزم نے ایپ بناکر اس پر 80 سے زائد مسلم خواتین کی تصاویر پوسٹ کیں اور ان خواتین کو ورچوئل نیلامی کیلئے پیش کردیا۔ اس اقدام کا مقصد مسلم کمیونٹی کی تذلیل اور توہین کرنا تھا۔ دہلی پولیس نے اومکار کو جنوری میں گرفتار کیا تھا لیکن مارچ میں اسے ضمانت مل گئی تھی۔ اس واردات نے لوگوں میں بے چینی پیدا کر دی تھی اور معاشرے کے تمام طبقوں کی طرف سے سخت تنقید کی گئی تھی۔


































