
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے اپنی تجویز پر امریکی صدر ٹرمپ کا ابتدائی ردعمل دیکھ لیا باضابطہ جواب ملنے کے بعد ہی ایران کوئی فیصلہ کرے گا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ثالثوں کی جانب سے امریکا کا حتمی مؤقف جاننے کا منتظر ہے اور اسی کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری شرائط واضح ہیں، اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق کوئی بھی پیش قدمی انہی شرائط پر منحصر ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ صرف بات چیت کے ذریعے طے پانے والا حل ہی انہیں اس تعطل سے نکال سکتا ہے، یہی ہمارا مؤقف ہے۔ ایران سفارت کاری کا راستہ کھلا رکھتے ہوئے دباؤ کے باوجود اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

































