Sun Oct 04, 2026

نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن اتنے میزائل ہیں کہ دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، علی بلالی امریکا نے غیر مسلح ہونے کی تصدیق کے باوجود ایرانی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا، ایران عراق کی اسلامی مزاحمت کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، امریکی انخلا کو مزاحمت کی کامیابی قرار دے دیا پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 شدت پسند ہلاک محسن رضائی کی عرب امارات کو وارننگ، نیتن یاہو کی خفیہ میزبانی پر سخت ردعمل عراق سے 23 سال بعد امریکی افواج کا مکمل انخلا آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا افغانستان کسی بھی ملک میں بد امنی یا عدم استحکام نہیں چاہتا، ترجمان جنگ میں ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ایران امریکا جنگ: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا

روزانہ کی خبریں

پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق مکمل

راولپنڈی: پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ایٹرنل برادرہُڈ-5 کا انعقاد ازبکستان میں کیا گیا، جس میں پاکستان سمیت پانچ ممالک کے دستوں نے شرکت کی۔ یہ کثیر ملکی اسپیشل فورسز مشق 13 سے 25 ستمبر 2026 تک منعقد ہوئی، جبکہ قازقستان نے بطور مبصر ملک شرکت کی۔
ایٹرنل برادرہُڈ-5 مشق کا مقصد شریک ممالک کی اسپیشل فورسز کے درمیان تعاون، رابطہ کاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا، مشق کے دوران شریک فورسز نے مختلف جدید آپریشنز اور جنگی حکمت عملیوں سے متعلق عملی تجربات اور معلومات کا باہمی تبادلہ کیا۔
مشترکہ مشق میں شریک اسپیشل فورسز نے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھی اپنے تجربات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کئے، مشق کے ذریعے جدید آپریشنز اور جنگی حکمت عملیوں کے حوالے سے شریک ممالک کی فورسز کے درمیان رابطہ کاری اور باہمی تجربات کے تبادلے کو فروغ دیا گیا۔
ایٹرنل برادرہُڈ-5 مشق شریک ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی اور سکیورٹی تعاون، باہمی اعتماد اور فوجی تعلقات کے استحکام کی عکاسی کرتی ہے، کثیر ملکی مشق میں مختلف ممالک کی سپیشل فورسز کی شرکت سے مشترکہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور باہمی رابطہ کاری میں اضافے کے مقصد کو آگے بڑھایا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular