Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

وفاق کیجانب سے فنڈز روکنے پر پنجاب، کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان نے شکایات کے انبار لگا دیے

اسلام آباد : پاکستان میں پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور جموں و کشمیر حکومتوں نے وفاقی حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔ اسلام آباد میں پنجاب کے وزیرخزانہ محسن لغاری۔ وزیراعلیٰ خیبرپختنخوا محمود خان۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور وزیراعظم جموں و کشمیر نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی اور وفاقی حکومت پر اربوں روپے کے فنڈز روکنے کا الزام لگایا۔ محمود خان نے کہا کہ حکومت کوشش کررہی ہے کہ ہمیں دیوار سے لگادے۔ وفاق سے کہہ رہے ہیں ہمیں ہمارا فنڈ دے دیں۔ یہ ہمارا حق ہےہم آپ سے بھیک نہیں مانگ رہے ہیں۔ایکس فاٹا کافنڈ ابھی تک نہیں مل سکا۔انہوں نےسوال کیا کہ کیا خیبرپختونخوا پاکستان کا حصہ نہیں؟ اگر ہمارا حق نہیں دیا تو قومی اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے۔ خالد خورشید نے کہاکہ تاریخ میں ایسی دشمنی اس خطے کیساتھ کبھی نہیں ہوئی۔ جو بھی سیاسی حکومت آئی انہوں نے گلگت بلتستان سے ایسی دشمنی نہیں کی۔ انہوں نے آتے ہی ہمارا ترقیاتی بجٹ کاٹا۔آج 6 مہینے ہوگئے ہیں، اے ڈی پی کے 2 ارب 80 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ہم ہر سال قدرتی آفت کا سامنا کررہے ہیں۔ 2 ارب میں ہم کیسے صوبہ چلائیں۔ وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت کا صوبوں کیساتھ تعاون بہت کم ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ہم الگ الگ ملک میں رہتے ہیں۔ مالی معاملات میں ہمیں وفاق سے کوئی سپورٹ نہیں مل رہی۔ وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبدالماجد خان نے کہاکہ انہوں نے آتے ہی سب سے پہلے کشمیر کو نشانہ بنایا۔ عمران خان نے پہلى بار لائن آف کنٹرول پر بیٹھے عوام کیلئے ہيلتھ کارڈ کا منصوبہ شروع کيا، انہوں نے آتے ساتھ اسے بھی ختم کرديا۔ نالہ لئی کے لیے 70 ارب دے سکتے ہیں مگر رياست کشمیر کے لیے 26 ارب حکومت کے پاس نہیں ۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular